متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت میں کورنا وائرس پچھلے کئے دنوں سے مسلسل بڑھ رہے ہے ، آج 700 سے زائد کورنا کیسز رپورٹ ہوئے

وزارت صحت نے494  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے  کورونا وائرس کے 494  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 63,652 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے705  نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 73,471  ‬ ہو گئی ہے.

وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 388 ہو گئی ہے.

ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 9,431 ہوگئی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button