
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں ویزہ ختم کرنے کے بعد ورکرز کو ملک جانے تک رہائش فراہم کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہے اور کویڈ 19 کی وجہ سے جاری قراداد نمبر 279 کے مطابق ورکرز کا ویزہ ختم کرنے کے بعد ٹکٹ کرنا اور فلائٹ روانہ ہونے تک ورکرز کو رہائش دینا کمپنی کی زمہ داری ہوگی ۔
اگر کسی مرد کی ملازمت ختم ہوجائے تو جب تک اسکو کہی اور ویزہ نہیں مل جاتا یا اسکی فلائٹ روانہ نہیں ہوتی یہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ ورکرز کی رہائش کا بندوبست کرے اور اخراجات برداشت کرے ۔
وزارتی قرارداد کے آرٹیکل 3 اور قرارداد نمبر 279 کے مطابق وبائی صورتحال میں اگر کو کمپنی ورکرز کی تنخواہیں ادا نہیں کرسکتے تو انکو چاہئے کہ ورچول لیبر مارکیٹ میں اپنے ورکرز کا انداج کریں تاکہ انکو کوئی اور کمپنی زیر ملازمت رکھے اور جب تک انکا دوسرے جگہ روز گار یا ملک واپس جانے کا بندوبست نہیں ہوتا انکے اخراجات کمپنی کو برداشت کرنا ہونگے ۔
اگر ورکرز کا سروس فنڈ کمپنی کے ذمے باقی رہتا ہے اور کمپنی سروس فنڈ میں سے رقوم کی ادائیگی کرے تو ورکرز کو یہ حق ہے کہ وہ محکمہ ہیومن ریسورس اور امارتئزیشن کو اپنی شکایت پہنچائے ۔
اگر ورکرز نے کمپنی سے ادھار لیا ہے تو کمپنی سروس فنڈ میں سے ادھار کہ کٹوتی کرسکتی ہے مگر ورکرز کی اخراجات کی مد میں کوئی رقم وصولی کی قانون اجازت نہیں دیتا ۔
Source: Khaleej Times







