وزارت صحت نے 683 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 683 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد150,261 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1310 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 161,365 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے5 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 559 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 10,545 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE Health Ministry conducts 100,011 additional #COVID19 tests in last 24 hours, announces 1,310 new cases, 683 recoveries, 5 deaths.#WamNews pic.twitter.com/exIx1xO5EY
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) November 24, 2020
Source : WAM







