متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی ہنڈی حوالہ سسٹم کے خلاف آپریشن کا آغاز قومی دن کے ایک دن بعد سے ہوگا

خلیج اردو
24 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مرکزی بنک کی جانب سے ہنڈی حوالہ سسٹم کی رجسٹریشن کیلئے دی گئی مہلت 2 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔ اس دورانیے میں اگر کسی نے مرکزی بنک کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ نہیں کیا تو ان کے خلاف قانونی ایکشن ہوگا اور انہیں امارات میں اپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد مرکزی بینک قانون میں دستیاب ضروری قانونی اور دیگر نگران اقدامات نافذ کرے گا جس میں انتظامی سزاؤں کے علاوہ قید ، جرمانہ کرانا اور سروس دینے والوں کی آپریٹنگ اکی بندش شامل ہوسکتی ہے۔

حوالا جسے عام طور پر ہنڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ عمل ہے جس کے تحت رقوم دوسرے ممالک میں افراد کو منتقل کی جاتی ہے اور عام طور پر ان ممالک کے دور دراز مقامات پر استعمال ہوتی تھی ، جن کو بینکاری خدمات تک رسائی حاصل نہیں لیکن ٹیکس اور دوسرے ٹرانزیکشن سے بچنے کیلئے اس کا استعمال عام ہوگیا۔

امارات کی جانب سے حوالہ کو باقاعدہ ریگولارائیز کرنے کا مقصد فنڈ ٹرانسفر ، لین دین میں شفافیت برقرار رکھنے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق رپورٹنگ سسٹم کو بڑھانے کے لئے مستقل طور پر انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کو روکنے کیلئے ایک اہم اقدام ہے۔

اس سلسلے میں مرکزی بینک کے ذریعہ جاری سرکلر کے مطابق ، حوالہ سروس فراہم کرنے والوں یا متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے غیر رسمی طریقوں سے رقم کی منتقلی سروس فراہم کرنے والوں کے لئے 2 دسمبر 2020 سے پہلے اپنی حیثیت کو رجسٹرڈ کرانا لازمی ہے۔

حوالہ آپریٹرز کو رجسٹرڈ کرنے سے بین الاقوامی معیار کے مطابق فنڈز کی منتقلی اور رپورٹنگ سسٹم میں شفافیت آئے گی خاص طور پر اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے خلاف جنگ آسان ہو جائے گی اور ان کے انسداد کو ممکن بنایا جائے گا۔

سنٹرل بینک کے ضوابط کے تحت غیر قانون حوالہ فراہم کرنے والے کو دو صورتوں میں جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اول یہ کہ اگر وہ 2 دسمبر تک خود کو رجسٹرڈ نہیں کراتا تو اسے جرمانی ہو گا اور وہ سنٹرل بنک کے ساتھ رجسترڈ ہوتے ہوئے بھی نئے رجسٹرڈ حوالا سروس پروئیڈرز رولز پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔ اول الذکر میں جہاں رجسٹریشن نہ کی گئی ہو، سزا میں جرمانے اور قید شامل ہے۔

مرکزی بینک متعلقہ کمپنیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کے اکاؤنٹس کی آڈٹ بھی کرتا ہے کیونکہ "رجسٹرڈ حوالہ فراہم کرنے والے قواعد و ضوابط اور سینٹرل بینک کا قانون مرکزی بنک کے مجاز محکموں کو اختیارات دیتا ہے کہ وہ حوالہ کے کاروبار کے تمام شعبوں کا معائنہ اور جانچ کرے۔

حوالہ دہندگان کو اندراج کے عمل سے متعلق ضروری معیار کو پورا کرنے کے لئے سنٹرل بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب دستاویزات کو پر کرکے licensing@cbuae.gov.ae پربھیجنا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button