خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ملک بھر کورونا کے 390 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 389 رہی، جبکہ وائرس کے باعث ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے ملک بھر میں79680 نئے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔
تاہم ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے حکام کی جانب سے لوگوں کو کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز یو اے ای میں 491 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے لوگوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ترک نہ کریں۔
بڑھتے ہوئے کیسز کی بدولت وزارت تعلیم کی جانب سے بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ اگر کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو ممکن ہے سکول محدود مدت کےلیے بند کر دیے جائیں، یا کم طالب علموں کے ساتھ کھولے جائیں۔
Source: Khaleej Times







