متحدہ عرب امارات

یو اے ای ویکسین ٹرائل کے نتائج کا تجزیہ شروع کردیا گیا

26 اگست کو یو اے ای میں ویکسین کے تجربات شروع ہوئے 42 دن ہو چکے ہیں۔

 

خلیج اردو آن لائن: ابوظہبی میں ویکسین ٹرائل میں شامل رضاکاروں میں سے 100 رضا کاروں کو لگائی گئی ویکسین کے نتائج کا تجزیہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ابوظہبی کے محکمہ صحت کے انڈر سیکریٹری  ڈاکٹر جمال الکابی کا کہنا تھا کہ خون ٹیسٹ کے نتائج کا تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر الکابی کا مزید کہنا تھا کہ”زیادہ سے زیادہ ڈیٹا آںے کے ساتھ اس تحقیق کے ٹیسٹوں کا مطالعہ کیا جا رہا ہے”۔

26 اگست کو یو اے ای میں ویکسین کے تجربات شروع ہوئے 42 دن ہو چکے ہیں۔

الکابی ان دو رضاکاروں میں سے تھے جنہوں نے یو اے ای میں ویکسین ٹرائل کا آغاز کیا تھا۔ یہ ویکسین ٹرائلز کے تیسرے مرحلےمیں داخل ہونے والی دنیا کی پہلی غیر فعال ویکسین ہے۔ اس چین کی کمپنی سنوفارم چین نیشنل بائیوٹک گروپ نے تیار کیا ہے۔

چین میں اس ویکسین کے پہلے دو تجرباتی مراحل مکمل کیے گئے تھے جس میں رضاکاروں میں بہت اچھی مقدار میں قوت مدافعت پیدا ہوئی تھی۔

یو اے ای میں یہ ٹرائلز ابوظہبی کی ایک جی 42 نامی کمپنی نے سپانسر کیا ہے اور ان ٹرائلز کی ابوظہبی کا محکمہ صحت اور یو اے ی وزارت صحت نگرانی کر رہی ہے۔

الکابی کا تجربات کے حوالے سے کہنا تھا کہ رضاکاروں کو ویکسین کی تین اقسام میں سے کوئی ایک لگائی گئی ہے۔

یہ تحقیق ڈبل بلائنڈڈ ہے جس میں نہ ڈاکٹر اور نہ ہی محقیقین کو پتا ہوگا کہ کس مریض کو کونسی دوا دی گئی ہے۔ اس طرح کی تحقیق محقیقین کی جانب سے کسی قسم کے تعصب کو ختم کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر الکابی کا کہنا تھا کہ ” اب ویکسین کی خوراک اور اس کے اثرات کے درمیان کسی تعلق کو دیکھنے کے لیے شماریاتی تجزیہ کیا جائے گا”۔

یاد رہے ویکسین کے ان ٹرائلز کے لیے 15 ہزار رضاکار رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button