وزارت صحت نے 386 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نےاتوارکے روز کورونا وائرس کے 386 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 17,932 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 661 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 34,557, ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 2 مریضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 264 ہو گئی ہے.
کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید کسیز کا پتا 37,000 ٹیسٹوں کرنے کے بعد لگایا گیا
آخر الإحصائيات حول إصابات #فيروس_كورونا المستجد (#كوفيد19) في #الإمارات
#الجميع_مسؤول#انت_مسؤول pic.twitter.com/zqlJ0PRCpg
— هيئة الصحة بدبي (@DHA_Dubai) May 31, 2020
Source : Khaleej Times







