متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی کے سینما گھر 30 فیصد گنجائش کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیے گئے

مسلسل شوز کی صورت میں ہر شو کے درمیان 20 منٹ کا وقفہ رکھا جائے گا اور ہر شو کے بعد استعمال شدہ سیٹوں کو جراثیموں سے پاک کیا جائے گا۔ جبکہ پور عمارت یا ہال کو دن کے آخر میں جراثیموں سے پاک کیا جائےگا۔

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی میڈیا کی جانب سے سوموار کے روز ابو ظہبی کے سینما گھروں کو کورونا وائرس کے خلاف سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ کھلونے کے اعلان کیا گیا ہے۔

ان حفاظتی قوانین کے تحت سینما گھر اپنی کل صلاحیت کا صرف 30 فیصد استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ سینمے کے اندر اور باہر لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کا نفاذ کروانا ہوگا، اور سینما کھلونے سے پہلے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔

سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے کا مطلب ہے کہ سینما گھروں کے لیے افقی اور عمودی دونوں اطراف میں سماجی فاصلے کا نفاذ لازم ہوگا۔ ایک دوسرے کی ساتھ والی سیٹ سوائے ایک ہی خاندان کے افراد کے اعلاوہ کسی اور کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مسلسل شوز کی صورت میں ہر شو کے درمیان 20 منٹ کا وقفہ رکھا جائے گا اور ہر شو کے بعد استعمال شدہ سیٹوں کو جراثیموں سے پاک کیا جائے گا۔ جبکہ پور عمارت یا ہال کو دن کے آخر میں جراثیموں سے پاک کیا جائےگا۔

میڈیا آفس کی طرف سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سینما کی ٹکٹ آن لائن خریدنی ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button