
( خلیج اردو ) پاکستان دفترخارجہ نے تارکین وطن کی خدمات کو سراہتے ہوئے 86سے زیادہ افراد کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ۔ان پاکستانیوں میں 7 افراد اور ایک محکمہ کا تعلق دبئی سے ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری ہوا ہے کہ کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے پاکستان کو تنھانہیں چھوڑا اور اپنے استدعا کے مطابق ملک کی مدد کو یقینی بنایا ۔ پاکستانی نژاد 86 سے زیادہ افراد نے وبائی صورتحال میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کی ۔ ان افراد اور محکموں نے چار لاکھ 12 ہزار پاکستانیوں کے لئے 478 مفت پروازوں کا بندوبست کیا ۔
دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی مدد سے ضرورت مند ہم وطنوں کی مدد کو یقینی بنایا ۔ دبئی میں جن افراد نے پاکستانیوں کی مدد کی ان کے نام یہ ہیں ۔ عبدالستار پردیسی ،ناہد شیخ، نیاز ہاشم شیخ، عمر سلیم ، عبدلسمع عبدلکریم عبدلجلیل، مصطفی ہیمانی، سارہ ہاشوانی اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی شامل ہے ۔
اس کے علاوہ امریکہ میں 12 افراد نے وبائی صورتحال میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کی متحدہ عرب میں 8 افراد سعودی عرب میں 7، برطانیہ میں 6 ، سپین اور تائی لینڈ میں 5 ،5 افراد
، چائنہ قطر اور ناروے میں 4 ، 4 افراد فرانس اور جرمنی میں 3،3 ، مصر ، عمان ،تنظانیہ کمبوڈیہ، بخرین اور اسٹریہ میں 2،2 افراد جبکہ نیدرلینڈ ڈینمارک، سنگاپور ،روس، یوکرین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، جاپان ،اٹلی، انڈونیشیا برونائی، چیلی اور کمبوڈیہ کے 1 ،1 فرد نے پاکستان کی ہر ممکن مدد کی ۔
Source :Gulf News







