
خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی میں شاپنگ کے دوران کورونا کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ابو ظہبی کے اکنامک ڈویلمپنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ابو ظہبی کےمانیٹرنگ اور کنٹرول سنٹر کے اشتراک سے معاشی سرگرمیوں کے سنٹرز کی ماینٹرنگ کے لیے ایک اسمارٹ ایمرجنسی کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے۔ جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے شاپنگ سنٹروں اور دکانوں کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔ جس میں شاپنگ کے لیے آئے افراد کی حرکات و سکنات پر نظر رکھی جائے گی۔
یہ سنٹر جدید لائیو کیمروں سے لیس ہے۔ جو ایک انسپکشن ٹیم کے زیر نگرانی شاپنگ سنٹروں میں لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرے گا۔
#ADDED, in cooperation with @AbudhabiMCC , has launched its Smart Emergency Control Center for inspection and remote monitoring of economic establishments across the emirate of Abu Dhabi. The aim is to develop and facilitate inspections of outdoor and indoor markets and ensure.. pic.twitter.com/6n0Je9fe6E
— دائرة التنمية الاقتصادية – أبوظبي (@AbuDhabiDED) August 16, 2020
ایڈیڈ انڈر سیکرٹری اطلاعات رشید عبدالکریم ال بلوشی نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول سنٹر فیلڈ میں انسپکٹرز کے کردار کو تقویت دینے کے علاوہ عوام کی شکایات کا جواب بھی دے گا۔
ال بلوشی کا مزید کہنا تھا کہ” کنٹرول سنٹر شاپنگ سنٹر کے مالک یا گاہکوں کی طرف شاپنگ سنٹر اندر یا باہر کی جانے والی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گا۔ خاص طور پر سماجی فاصلے پر نظر رکھی جائے گی”۔
البلوشی نے خریداروں سے عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے نئے آداب پر عمل کرنے اور متعلقہ حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سماجی فاصلے کے اعلاوہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے احتیاطی تدابیر میں ماسک استعمال کرنا، سپر مارکیٹوں میں دستانے پہننا، بار بار ہاتھ دھونا اور بیمار ہونے کی صورت میں گھر میں رہنا شامل ہیں۔
Source: Gulf News