متحدہ عرب امارات

ڈیزرٹ سفاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خوشخبری، ابوظہبی نے ایڈونچر سے بھرپور روٹس لانچ کردیے

 

خلیج اردو آن لائن:

آف روڈنگ پسند کرنے والے افراد کے لیے ابوظہبی حکام کی جانب سے ایک بڑی خوشخبری۔

ابوظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کی جانب سے آف روڈنگ کے لیے ایڈونچر سے بھرپور روٹس لانچ کردیے گئے ہیں۔

یہ روٹس آف روڈنگ کے دلدادہ افراد کو اپنی گاڑیوں میں ڈیزرٹ سفاری، کیمپنگ اور موسم سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔

اس سیریز میں ڈرائیونگ کے لیے 6 روٹس شامل کیے گئے ہیں۔ اور یہ روٹس ابوظہبی، الغفراہ، اور العین کے مختلف مقامات سے گزریں گے۔

اس کے علاوہ مہم جو ان روٹس کے ذریعے الریماح، ام ال اوش، العین وائٹ سینڈ، لیوا کراسنگ، حمیم لوپ، اور الخزانہ جیسے مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مزید برآں، ان روٹس پر سفاری سے لطف اندوز ہونے کے خواہش مندر افراد اور پہلے سے آف روڈنگ کا تجربہ نہ رکھنے والے افراد کو آف روڈنگ کے لیے بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی، اور مہم میں شرکت کرنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت نامہ مہیا کیا جائےگا۔

مزید معلومات کے لیے visitabudhabi.ae پر لاگ ان کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button