متحدہ عرب امارات

ہزارہ برادری کی جانب سے میتیں دفنانے سے انکار ، ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

خلیج اردو
07 جنوری 2021
کوئٹہ : پاکستان میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے قتل کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ برادری کی جانب سے میتیں رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے اور وزیر اعظم سمیت حکومت اپیلوں کے باوجود میتیں دفنانے سے انکار کیا جارہا ہے۔

2500 کے قریب ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد 10 میتوں کو سامنے رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔ ان احتجاج کرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو سخت سردی میں سراپا احتجاج ہیں۔ ان سے یک جہتی کیلئے ملک کے دیگر حصوں میں بھی احجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ افراد حکومت سے اپنی حفاظت کی یقینی دہانی چاہتے ہیں اور ہلاک شدگان کے قاتلوں کی گرفتاری چاہتے ہیں۔

ان افراد سے گزشتہ روز وزیر اعظم نے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی میتیوں کو دفنائیں لیکن اس اپیل پر عمل نہیں کیا گیا اور اس وقت پاکستان میں ہزارہ برادری کے افراد کا احتجاج مختلوں حلقوں میں زیر بحث ہے۔

ان احتجاج کرنے والوں میں شامل زینب احمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری کا منصوبہ بندی کے تحت قتل عام جاری ہے اور ہماری برادری کا قتل عام جاری ہے۔ ہزارہ برادری کی اکثریت کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔
گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی نمائندگی کرنے والے حکومتی وزراء جب بلوچستان پہنچے اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی تو مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعظم ان سے ملیں اور ان کو یقین دہانی کرائیں۔ تاہم وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے انہیں احتجاج ختم کرنے کا کہا،

یہ بھی پڑھیں : https://www.khaleejurdu.com/pakistan-news/imran-khan-requested-protestors-to-burry-their-dead-bodies/

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button