پاکستانی خبریں

ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی جانب اہم قدم ، پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ لیا

خلیج اردو
07 جنوری 2021

عاطف خان خٹک
راولپنڈی : پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں تیار کی گئی فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 140 کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس میزائل کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح ون ملٹی لانچ راکٹ ویپن سسٹم سے پاک فوج کی دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور میزائل کی تیاری میں حصہ لینے والے جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔

اسی ہفتے پاکستان کی فضائیہ میں جدید ترین جے ایف 17 بلاک تھری کا اضافہ کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت ملکی سیاسی او سماجی شخصیت نے اس پرمسرت موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button