خلیج اردو
18 اگست 2021
ابوظبہی : معمول کا پی سی آر ٹیسٹ اب بھی 65 درہم کا ہوگا۔ اس ٹیسٹ کا نتیجہ چوبیس گھنٹوں میں آئے گا۔ تاہم صارفین کی ضرورت کے مطابق تیز ترین سروس کیلئے دو ایکسپریس سروسز بھی موجود ہیں۔ ایک سے دو گھنٹوں میں پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ چاہیئے ہو تو فیس 350 روپے ہیں جبکہ دو سے تین گھنٹوں میں نتیجہ چاہیئے ہو تو اس کی فیس 250 روپے ہوگی۔
یہ امارت کے تمام کمیونٹی ممبروں کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی کوششوں ہے اور ہیلتھ کیئر کے کارکنوں کی چوبیس گھنٹے کوششوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
محکمہ صحت نے وضاحت کی ہےکہ جو لوگ اپنے گھر میں آرام سے کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں وہ صحت کی سہولیات کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا ہےکہ پی سی آر ٹیسٹ کی لاگت افراد کو خود ہی پوری کرنی چاہیے اگر ان میں کرونا پی سی آر کی کوئی علامات نہیں ہیں ، ورنہ یہ لاگت حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے پروگراموں کے تحت ہوگی۔ مزید معلومات کیلئے محکمہ نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ [email protected] پر ای میل بھیجیں۔
Source : Khaleej Times