متحدہ عرب امارات

دبئی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید تین دکانوں پر جرمانے عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورنا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد زندگی معمول پر آنے کے ساتھ ہی کورونا کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جس کی بڑی وجہ کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر تمام امارات کی حکومتیں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہیں۔

دبئی کے محکمہ اقتصادیات روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹوں کا معائنہ کر رہا ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں اور شاپنگ سنٹروں پر جرمانے عائد کیے جار رہے ہیں۔

بدھ کے روز دبئی کے محکمہ اقتصادیات کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ حالیہ معائنے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والی پانچ دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ تین دکانوں کو سخت وارننگ دی گئی ہے۔

https://twitter.com/Dubai_DED/status/1311217605961609216?s=20

تاہم، کسی دکان کو بند کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ اور معائنے کے دوران 680 مختلف دکانوں اور شاپنگ سنٹرز کو کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے پایا گیا۔

اس سے پہلے دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں بتایا گیا تھا کہ عوام کی صحت و زندگی کی حفاظت کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انپیکشن کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی مدد کریں:

دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لوگوں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کاروباری مرکز کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی شکایت دبئی کنزیومر ایپ یا 600545555 پر کال کر کے  کریں، اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکام کی مدد کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button