
خلیج اردو آن لائن:
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کے باعث گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کر گئی ہے۔ جوکہ درج ذیل ہے:
اب یہ پراسس آن لائن کیا جائے گا
ان دنوں رجسٹریشن کی تجدید کے لیے گاڑیوں کو ٹیسٹ کروانا ضروری نہیں
لائسنس پلیٹ پر لگانے کے لیے جاری کیے جانے والے اسٹیکرز اب خودکار طریقے سے جاری نہیں کیے جاتے
اگر آپ اسٹیکر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ٹیسٹ سنٹر جا سکتے ہیں
اب رجسٹریشن آن لائن اپ ڈیٹ کی جاتی ہے اور رجسٹریشن کارڈ جاری نہیں کیا جاتا
رجسٹریشن کی ایکسپائری جاننے کا طریقہ کار کیا ہے؟
گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ تنسیخ جاننے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
دبئی کے لیے طریقہ کار:
1۔ سب سے پہلے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹٰی کی ویب سائٹ www.rta.ae پر جائیں
2۔ ہوم پیج پر check vehicle expiry کے بٹن پر کلک کریں
3۔ لائسنس پلیٹ نمبر درج کریں
4۔ سرچ کے بٹن پر کلک کریں
سرچ بٹن پر کلک کرنے کے بعد ویب سائٹ آپ کو آپکی گاڑی کی رجسٹریشن کی ایکسپائری کی تاریخ بتا دے گی۔
ابوظہبی کی گاڑی کے لیے طریقہ کار:
سب سے پہلے درج ذیل لنک کا استعمال کرتے ہوئے ابو ظہبی ای سروس کے لیے رجسٹر کریں:
https://es.adpolice.gov.ae/TrafficServices/Registration/Register.aspx?Culture=en
اس سروس پر رجسٹر کرنے کے بعد آپ کے اماراتی شناختی کارڈ پر رجسٹر گاڑی اور اس سے متعلق دیگر معلومات فراہم کر دے گا۔ اور رجسٹریشن کی تاریخ تنسیخ (Expiry Date) بھی فراہم کر دے گا۔
شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، ام القواین اورفجیرہ کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی ایکسپائری کی تاریخ جاننے کا طریقہ درج ذیل ہے:
سب سے پہلے وزارت داخلہ کی ای سروس کے ساتھ درج ذیل لنک کے ذریعے رجسٹریشن کریں۔
https://www.moi.gov.ae/en/eservices/register.aspx
اس کے بعد ‘renewal of vehicle registration card کی آپشن سلیکٹ کریں اور رجسٹریشن کی تاریخ تنسیخ جاننے کے لیے اپنی گاڑی کی تفصیلات درج کریں۔
گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کی فیس کتنی ہے؟
چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید کی فیس 370 درہم ہے۔
رجسٹریشن کی تجدید کا طریقہ کار کیا ہے؟
1۔ گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید یعنی رینیو کروانے سے پہلے آپ کو 13 ماہ کی آٹو انشورنس حاصل کرنا ہوگی۔ جب آپ انشورنس حاصل کر لیں گے تو آپ کی بیمہ کمپنی سسٹم کو اپ ڈیٹ کردے گی اور آپ دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔
2۔ انشورنس اپ ڈیٹ ہونے کے بعد اوپر دیے گئے طریقہ کار میں سے اپنی امارات کے طریقہ کے مطابق اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنی ذاتی معلومات اور گاڑی کی رجسٹریشن سے متعلق معلومات فراہم کریں۔
3۔ تیسرے مرحلےمیں آپ کو رجسٹریشن کی تجدید کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ جو آپ آن لائن بینکنگ، کریڈٹ یا ڈٰیبٹ کارڈ کے ذریعے کر سکیں گے۔
4۔ جب آپ فیس ادا کردیں گے تو آپ کی گاڑی کی رجسٹریشن رینیو کر دی جائے گی جو حکام کے سسٹم میں بھی اپ ڈیٹ کر دی جائے گی۔
Source: Gulf News







