متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات فلسطینوں کی حمایت سے کبھی منحرف نہیں ہوگا، شیخ عبداللہ

ملک میں فلطین سے تعلق رکھنے والوں کے مثبت کردار کی وجہ سے فلسطینوں کی ہمیشہ حمایت جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ

دبئی(خلیج اردو): متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور اور عالمی تعاون شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا ہے کہ ملک میں فلسطنیوں کے مثبت کردار کی قدر کرتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں ان فلسطینیوں کا بھی ہاتھ ہے جو متحدہ عرب امارات میں آکر خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی برادری کی جانب سے یو اے ای میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں فلسطینی برادری کی محنت اور کامیابیوں کی تقریف کی اور خوشی کا اظہار کیا کہ کیسے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں فلسطینوں نے اپنا حصہ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی خودمختاری کے تحت ایک دلیرانہ فیصلہ کیا ہے تاکہ خطے میں امن رہے۔ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے تاکہ ان کے ساتھ ہمارا رشتہ ہمیشہ کی طرح مضبوط رہے۔

شیخ عبداللہ نے کہا کہ فلسطینوں کیلئے علیحدہ وطن جس کا دارلحکومت شمالی یروشلم ہو ، کے مطالبے سے پھیچے نہیں ہٹیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام امن سے رہیں اور اپنے نسلوں کو محفوظ مستقل دیں۔

تقریب میں اماراتی فلسطینی کلب کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا ۔ کلب کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خلوص اور محبت کے رشتہ کو اور بھی دوام دینا ہے۔

تقریب کے شرکاء نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیااور ملکی قیادت کے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شرکاء نے متحدہ عرب امارات اور فلسطین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر کا اظہار کرتےہوئے مرحوام شیخ زید بن سلطان النہیان کی جانب سے محفوظ فلسطین کیلئے ادا کیے کردار کی تعریف کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات ان کا دوسرا گھر ہے اور اس ملک میں رہتے ہوئے ہمیشہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ ملک کی طرقے کیلئے حکمرانوں کے فیصلوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button