متحدہ عرب امارات

سعودی عرب نے اپنی سرزمین کیلیے تمام راستے کھولنے کا اعلان مؤخر کر دیا ہے

خلیج اردو
30 جنوری 2021
ریاض : سعودی عرب کی بادشاہت نے اپنے زمینی ، فضائی اور بحری راستے کھولنے سے متعلق فیصلہ مؤخر کر لیا ہے۔ 17 مئی تک تمام راستے بند ہی رہیں گے۔

وزارت داخلہ نے 8 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ تمام راستے 31 مارچ سے کھولے جائیں گے کیونکہ سعودی عرب شہریوں کو بہت اعلی درجے کے اہمیت دیتا ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کیلیے عوام کے قوت مدافعت کو بڑھانے کا عمل جاری ہے۔ سفری اجازت سے پہلے عوام کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی کو سعودی عرب تمام قسم کی سفری پابندیاں ختم کرے گا اور باشاہت میں داخلے ہونے کے سب ہی راستے بند کر دے گا۔ اسی اثناء میں سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر کم پیداوار کی وجہ سے کورونا ویکیسن کی سپلائی متائثر ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں جمعہ کے روز کورونا سے دو افراد ہلاک جبکہ 267 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ان میں ریاض میں 89 ، 70 مشرقی صوبے ، 49 مکہ میں ، 12 آصر میں ، 6 مدینہ میں ، 5 نجران میں اور 3 جازان میں نئے کیسز سامنے آئے۔
253 افراد کے صحت یاب ہونے سے 359006 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ابھی تک کورونا سے 6368 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button