دبئی کے صحرا میں بدنام زمانہ برازیلین ماڈل کے برہنہ فوٹو شوٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے صحرا میں ایک غیر ملکی بدنام زمانہ ماڈل کے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ پر امارات میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ دبئی کو دنیا کا سب سے مشہور اور ایک بین الاقوامی شہر قرار دیا جاتا ہے، جہاں دنیا کے کئی ممالک کے شہری آباد ہیں اور آزادانہ طور پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
تاہم اسلامی ملک ہونے کے ناطے متحدہ عرب امارات میں نافذ قوانین کے تحت سرعام کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حرکت ایک جرم تصور کی جاتی ہے۔ ایسی کسی بھی حرکت میں ملوث شخص کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے، جبکہ کئی مرتبہ گرفتاری بھی عمل میں آتی ہے۔
اس کے باوجود برازیل سے تعلق رکھنے والی بدنام زمانہ 27 سالہ ماڈل نے دبئی کے صحرا میں برہنہ فوٹو شوٹ کروا ڈالا۔
فوٹو شوٹ کے دوران ماڈل نے کچھ تصاور میں غیر منساب لباس زیب تن کیے رکھا، جبکہ کچھ تصاویر برہنہ حالت میں کھچوائی گئیں۔
تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد اماراتی عوام سیخ پا ہیں اور ماڈل کیخلاف اماراتی قوانین کے تحت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ برازیلین ماڈل نے خود پر ہونے والی تنقید کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جانب سے ایسی کوئی حرکت نہیں کی گئی جس سے کسی کو شرمندگی ہو۔ وہ جانتی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت سرعام برہنہ ہونا جرم ہے، اسی لیے دوران فوٹو شوٹ اس نے اپنے جسم کو ہاتھوں سے ڈھانپ رکھا تھا۔







