شارجہ پولیس نے کہا ہے کہ شارجہ میں مقیم رہائشی جو دبئی میں ملازمت کرتے ہیں اور انکا کام کے سلسلے میں روزانہ آنا جانا ہیں، تو انھے جراثیم کشی مہم کے دوران پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانوں کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہوگی.
شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الزری ال شمسی نے وضاحت کی کہ دبئی میں کام کرنے والے افراد جو شارجہ میں مقیم ہیں کو جراثیم کشی پروگرام کے دوران ملازمت سے تاخیر سے انے پر کوئی جرمانہ نہی ہوگا
انہوں نے کہا کے ان لوگوں کے لیے شارجہ پولیس ایک طریقہ کر وضع کرے گی جو دبئی میں کام کرتے ہے اور شارجہ میں رہائش پذیر ہیں اور انہیں کام میں دیر سے واپسی کی ضرورت ہوتی ہے.
جو لوگ دبئی میں کام کرتے ہے انہے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے یا تو ورک پرمٹ ، لیبر کارڈ یا کوئی اور سرکاری دستاویز دینی پڑھے گی.
میجر جنرل ال شمسی مزید کہا کہ یہ قانون صرف ان لوگوں کے لئے ہیں جو دبئی می ملازمت کرتے ہے، اس قانون کاان لوگوں کے لئے نہیں جو دبئی میں ملازمت نہی کرتے. انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرمانوں اور قانونی کاروائیوں سے بچنے کے لئے متعلقہ حکام کے طرف سے دئے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں
Source : Gulf News







