وزارت صحت نے 112 نئے مریضوں کیصحتیابی کی تصدیق کی ہے .
متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے پیر کے روز کورونا وائرس کے 112 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 2090 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 490 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 10,839 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 6 مریضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 82 ہو گئی ہے.
وزارت صحت اور روک تھام کا کہنا ہے کے نئے کیسز کا پتا مزید 29,984 ٹیسٹ کے بعد چلا.
کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 14 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سیکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
The latest update of #Coronavirus (#COVID19) in the #UAE#StayHome pic.twitter.com/85gPXv0vUg
— هيئة الصحة بدبي (@DHA_Dubai) April 27, 2020
Source : Khaleej Times
27 April 2020







