متحدہ عرب امارات نے اب تک 1.12 ملین سے زیادہ کوویڈ – 19 ٹیسٹ کروائے ہیں۔
وزارت صحت نے 148 نئے مریضوں کیصحتیابی کی تصدیق کی ہے .
متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے بدھ کے روز کورونا وائرس کے 148 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 2329 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 549 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 11929 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 9 مریضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 98 ہو گئی ہے.
وزارت صحت اور روک تھام کا کہنا ہے کے نئے کیسز کا پتا مزید 26195 ٹیسٹ کے بعد چلا.
کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 14 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سیکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
The latest update of #Coronavirus (#COVID19) in the #UAE#StayHealthy pic.twitter.com/GKHIRcNb2J
— هيئة الصحة بدبي (@DHA_Dubai) April 29, 2020
Source : Khaleej Times
29 April 2020







