متحدہ عرب امارات نے 24 جون کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے باعث شروع کیا گیا ڈس انفیکشن پروگرام کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ اور بہت ساری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
ختم کی جانے والی پابندیوں کی فہرست درج ذیل ہے:
1۔ نقل و حرکت پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نقل حرکت پر رات 10 سے صبح 6 بجے تک کی پابندی کو ہٹا لیا گیا ہے۔ اب تمام لوگ آزادی سے کہیں بھی آ جا سکتے ہیں۔ مختلف مقامات کو جرثیموں سے پاک کرنے کا پروگرام بھی تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ اور اس پر باقائدگی سے کام جاری رہے گا۔
2۔ ایک امارات سے دوسرے امارات جانے پر لگائی گئی پابندی جزوی طور پر ہٹا لی گئی ہے۔
اگر آپ امارات کے باہر سے آ رہیں تو آپ کو ابھی بھی نقل و حرکت کے لیے ابو ظہبی حکام سے اجازت نامہ طلب کرنا پڑے گا۔ نقل و حرکت کے اجازت نامے سے متعلق معلومات کے لیے آپ اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں: 8003333
تاہم وزارت داخلہ کے مطابق دیگر ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
3۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کی شاپنگ مالز میں جانے پر لگائی جانے والی پابندی ختم کردی گئی۔
اب 12 سال سے کم عمر بچے بلا روک ٹوک کسی بھی مال، شاپنگ سنٹر یا ہوٹل میں جا سکتے ہیں۔
4۔ بڑے اجتماعات پر سے پابندی تاحال ختم نہیں کی گئی
حکام کے مطابق بہت ساری دیگر پابندیاں ختم کی جانے باوجود بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی رہے گی۔
5۔ سماجی فاصلے اور ماسک پہننے سے متعلق پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں
لوگوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا اور باہر لوگوں میں جاتے ہوئے ماسک پہننا ہوگا۔ بصورت دیگر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
6۔ ایک کار میں تین سے زائد لوگ سفر نہیں کر سکتے
ایک کار میں تین سے زائد لوگوں کے سفر کرنے پر پابندی عائد تھی جو تاحال نہیں ختم کی گئی۔
Source : Gulf News







