
خلیج اردو
21 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات اس امکان کے بارے میں ممکنہ طور پر سوچ رہا ہے کہ وہ ان شہریوں پر پابندیاں لگائیں جو اہلیت کے ہوتے ہوئے بھی کرونا ویکسین نہیں لگوا رہے۔
ان پابندیوں میں مختلف مقامات تک ان کی رسائی اور مختلف خدمات سے ان کی محرومیاں شامل ہیں۔
منگل کے روز کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ ویکسین لینے میں تاخیر یا سستی معاشرے کی حفاظت کیلئے خطرہ ہے۔
این سی ای ایم اے کے ترجمان سیف الثہری نے شہریوں اور 16 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کرونا ویکسین دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ کی ہچکچاہٹ آپ کے خاندان ، پیاروں اور برادری کو خطرہ میں ڈال رہی ہے۔ ویکسین کا حصول کمیونٹی کو اس وبائی امراض سے بچاؤ اور حفاظت کرنے میں معاون ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کے دیگر مسائل سے دوچار افراد ڈاکٹر سے مشورہ کر سکتے ہیں کہ وہ ویکسین لگوائیں یا نہ لگوائیں۔ خوراک لینے کا مطلب یہ ہوگا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کرونا وبائی مرض کے خلاف تحفظ حاصل ہو۔
اب اس کا مقصد ہجوم سے بچاؤ اور آنے والے عرصے میں سب کی توجہ ہر ایک کو ویکسین لگوانے پر ہوگی۔
ابوظہبی میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کرونا وائرس کا مکمل کورش کرنے والے مکینوں میں تاحال کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
ویکسین لگوانے والوں کی اسپتال میں داخلے سے بچاؤ کی شرح 93 فیصد اور آئی سی یو میں جانے سے بچنے والوں کی شرح 95 فیصد ہے۔
Source : Khaleej Times