متحدہ عرب امارات

ان دنوں یو اے ای حکومت کن غیر ملکی ورکرز کو ورک پرمٹ جاری کر رہی ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ نوکری کے لیے متحدہ عرب امارات آنے کا انتظار کر رہے تھے تو آپ کے لیے خوشخبری ہے متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت کی اتھارٹی (آئی سی آے ) نے مخصوص نوکریوں کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے شروع کردیے ہیں۔

آئی سی آے کی جانب سے 5 اکتوبر کو کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری محکمے اور نیم سرکاری محکمے اب نئے ورکرز کے لیے ورک پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام کی جانب سے مزید اعلان کیا گیا ہے کہ سرکاری اور نیم سرکاری محکموں کے علاوہ درج ذیل ورکرز کے لیے بھی ورک پرمٹ کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے:

  • گھریلو ملازمین کے ورک پرمٹ کے لیے فیملیز درخواست دے سکتی ہیں
  • اور ہیلتھ ، ٹرانسپورٹ اور سینیٹری کے شعبوں میں ورکرز کے لیے ورک پرمٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یو اے ای حکومت کی جانب سے 19 مارچ 2020 سے نئے ورک پرمٹس کا اجراء بند کر دیا گیا تھا۔

تاہم، جس کے بعد ملک کے اندر مقیم ورکرز کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کا پراسیس آہستہ آہستہ شروع کر دیا گیا تھا۔ اور اب درج بالا کٹیگریز کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے شروع کردیے گئے ہیں۔

ورک پرمٹ کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ورک پرمٹ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد آئی سی آئی ویب سائٹ www.ica.gov.ae کے ذریعے ورک پرمٹ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تاہم، حکام کی جانب سے ملک میں آنے والے ورکرز کے لیے سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط پر عمل کو لازم قرار دیا ہے۔ اور ورکرز کو دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button