خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں کے اندر ڈکیت گروہ گرفتار ، گروہ کار سے 3 لاکھ 28 ہزار درہم نقدی کی چوری میں ملوث

خلیج اردو: اجمان پولیس نے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں منی ایکسچینج ملازمین سے 238 ملین درہم لوٹنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

اجمان پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے محکمہ فوجداری تحقیقات (سی آئی ڈی) نے ٹویٹر پر بتایا کہ منی ایکسچینج فرم کا عملہ نقدی لے کر ایک کار میں سوار تھا جب اس گروہ نے انہیں خطرناک ہتھیار دکھا کر دھمکی دی۔

سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد سعید النعمی نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے فوری طور پر تلاشی کا آغاز کیا اور فوجیرہ پولیس کی مدد سے ملزمان کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد میں سے تین عرب ہیں ، ایک جی سی سی کا شہری اور دوسرا ایشیائی۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپنی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ایک دوست سے ادھار لی ہے۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ منی ایکسچینج ملازمین ایک عام ، سویلین گاڑی میں 3 لاکھ 28 لاکھ نقد رقم لے کر جارہے تھے ، جو رقم کی نقل و حمل سے متعلق قانون کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button