خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی ملکیت فلائی دبئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کو عید کی چھٹیاں مختلف ممالک میں منانے کا موقع دیں گے وہ بھی قرنطینہ کے چونچلوں سے آزاد۔
افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں قرنطینہ فری چھٹیاں 1099 درہم میں گزارنے کا موقع دیں گے۔ فلائی دوبئی نے مالدیپ ، سینٹوریینی ، تبلیسی ، ٹربزون ، یریوان اور زانزیبار میں عید کی چھٹیوں سے متعلق پیکج متعارف کروایا ہے جو فی کس 1،425 درہم سے شروع ہوتی ہیں۔ قیمت میں فلائیٹ ، ہوٹل میں قیام اور ناشتہ شامل ہیں اور پیکیجز 16 جولائی سے 24 جولائی کے درمیان سفر کیلئے بکنگ 10 جولائی تک دستیاب ہیں۔
آرمینیا کے دارلحکومت یاریوان کیلئے پرواز 1425 درہم فی کس ٹرپ ، جورجیا کے دارلحکومت تبلیسی کیلئے فی کس 1815 درہم فی کیس کا ٹرپ ہے۔ ان تمام کیلئے ہوٹل کی بکنگ ، اکانومی کلاس کا ریٹرن ٹکٹ ، ناشتہ اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں چھٹیاں 19 جولائی سے 24 جولائی تک کیلئے متوقع ہے۔ ان چھٹیوں میں درجنوں مقامات کیلئے جو پیکجز دیئے گئے ہیں اس میں کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ، پاسپورٹ ، ویزہ چاہیئے ہوگا۔
Source : Khaleej Times







