متحدہ عرب امارات

جانیے دبئی میں 638 ٹیکسی ڈرائیوروں کے نام ٹیکسی کی چھت پر کیوں لکھے گئے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

کیا آپ کی نظر سے دبئی میں کوئی ایسی ٹیکسی گزرتی ہوئی دیکھی ہے جس کی چھت پر پیلے رنگ کے ڈبے میں ٹیکسی کی جگہ ڈرائیور کا نام لکھا ہو؟ اگر ہاں تو جان لیں کہ دبئی میں اس وقت کل 638 ٹیکسیاں ایسی ہیں جن پر ان کے ڈرائیوروں کے نام جگمگاتے ہیں۔

آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا ہے۔ ان ٹیکسیوں کو وہ ہیرو ڈرائیور چلا رہے ہیں جنہوں نے کورونا وبا کے دوران بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام اور تب شہر کے کام آتے رہے خطرہ زیادہ تھا۔

یہ اقدام دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد وبا کے دوران نہ صرف اپنی ڈیوٹی کرنے والے بلکہ اضافی وقت دینے والے ڈرائیوروں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں آر ٹی اے نے کی ٹیکسیوں کے اوپر سے لفظ ٹیکسی کو ہٹا کر ان ڈرائیوروں کے نام لکھ دیے ہیں۔

یہ اقدام اپریل کے مہینے میں شروع کیا گیا۔ جس کے دوران آرٹی اے نے فرنچائز کمپنیوں اور دبئی ٹیکسی کاپوریشن کی 638 ٹیکسیوں پر انکے ڈرائیوروں کے نام لکھے۔ آر ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تصویریوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکسی کی چھت پر لفظ ٹیکسی کی بجائے ڈرائیوروں کے نام روشن ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button