متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا، ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان

خلیج اردو
دبئی : بدھ کے روز درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔عام طور پر دن میں موسم صاف جبکہ کچھ اوقات میں دھندلہ ہوگا۔

قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق صبح کے وقت کم رفتار سے درمیانی درجے کی ہوائیں چلیں گی جس سے گرد پیدا ہوگا اور ریت اڑی گی۔

صبح کے وقت مشرقی ساحل میں کم بلندی پر موجود بادل رہیں گے۔ دوپہر تک مشرقی اور جنوب کی طرف بادل سازی کی تخلیق کے امکانات ہیں۔

مرکز نے کل بھی ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رکھا جس نے اس رجحان کو بادل سے منسوب کیا جارہا ہے۔

دریائے اومان اور دریائے عرب میں پانی کا بہاؤ کم سے درمیانے بہاؤ کا رہیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button