
خلیج اردو آن لائن:
دبئی بلدیہ کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف بنائے گئے قواعد پر عمل در آمد نہ کرنے کی وجہ سے 3 کاروباری مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔
اتوار کے روز کی گئی انسپیکشن رپورٹ میں بلدیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انسپیکشن کے لیے 2319 دورے کیے گئے۔
انسپیکشن کی گئی دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز میں سے 98 فیصد کاروباری مراکز کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کر رہے تھے۔
تاہم، دوران انسپیکشن ایک جم، ایک لانڈری اور ایک شیشہ کیفے کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بندی کر دیا گیا ہے۔
At #DubaiMunicipality, we are committed to ensuring establishments’ adherence to all precautionary measures, for everyone's’ safety. The compliance rate reached 98%, 2,319 inspection visits were conducted, 3 establishments were closed, whereas the warnings reached 36. pic.twitter.com/0wS3ryz11G
— بلدية دبي | Dubai Municipality (@DMunicipality) February 1, 2021
مزید برآں، دوران انسپیکشن 36 مختلف کاروباری مراکز کو وارننگ جاری کی گئی۔