خلیج اردو
21 اکتوبر 2020
دبئی: عدالت نے پانچ رکنی گروہ کو تین تین سال قید کی سزا سنادی۔ دو خواتین سمیت پانچ افراد پر مشتمل گروہ نے ایک شخص کو کمرے میں بند کرکے ان کو لوٹا تھا۔ متائثر شخص سے نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان چھینا گیا تھا۔
تمام ملزمان کو جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ فی کس 6800 درہم کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر بھی کیا جائے گا۔
معاملہ 7 نومبر کا ہے جب ایک خاتون پولیس سے بھاگنے کی کوشش میں ہلاک ہوئی۔ وہ اس گروہ سے تعلق رکھتی تھی جنہوں نے ایک شخص کو ہوٹل کے ایک کمرے میں بند کرکے لوٹا تھا۔ ان افراد کی عمریں 22 سے 37 سال کے درمیان ہیں۔ انہون نے ایک برطانوی شہری کو کمرے میں مساج کرانے کے بہانے بلایا اور اس مقصد کیلئے خاتون کے جعلی اکاؤنٹ کو استعمال کیا گیا۔
اس گروہ نے ہوٹل میں کمرہ بک کیا ، برطانوی شہری کو دعوت دی اور جب وہ وہاں پہنچا تو انہیں پکڑ کر باندھ دیا اور اس کی ساری چیزیں قبضے میں لیں۔
پولیس سرجنٹ نے ابتدائی عدالت کو بتایا کہ وہ البشرہ اسٹیشن پر گشت کی ڈیوٹی پر معمور تھے کہ انہیں معلوم ہوا کہ ایک پولیس آفسر پر تشدد کیا جارہا ہے اور ایک خاتون بلڈنگ سے گرگئی ہے۔ جب ہم اوپر گئے تو ہم نے ایک پولیس افسر کو دیکھا کہ ان کے اس نے چہرے سے برف کا بیگ لگایا ہواتھا۔
موقع پر موجود آفسر ایک بھارتی شہری کی شکایت پر وہاں گیا تھا۔ بھارتی شہری کے ساتھ اسی گینگ نے پہلے ایسی وردات کی تھی جس کی انہون نے شکایت نہیں کی تھی۔ بھارتی شہری پولیس کو اس کمرے میں لے گئی جہاں برطانوی شخص کو باندھا گیا تھا۔ متائثرہ شخص بھارتی شہری کا دوست تھا۔
پولیس جب پہنچی تو برطانوی شہری کو باتھ روم میں بند کیا گیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد پانچ ملزمان کو سزا سنا دی۔
Source: Khaleej Times







