
( خلیج اردو ) دبئی میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو چار ہوٹلوں کا مالک تھا اور بیرون ملک سے لڑکیوں کو لا کر زبردستی جسم فروشی کے دھندے پر لگاتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملزم کا نام اعظم خان بتایا گیا ہے جو ایک منظم گینگ کا سرغنہ تھا۔
یہ گینگ وزٹ ویزےپر پاکستان اور دیگر ممالک سے لڑکیوں کو دبئی بلاتا اور پھر انہیں اس مکروہ دھندے پر لگا دیتا تھا۔اعظم خان دوبئی میں ہوٹل فارچون رائل، فاروچون گرانڈ ہوٹل، سٹی ٹاور ہوٹل اور فارچون پرل ہوٹل کا مالک تھا۔ اس کے علاوہ اس کا ایک ڈانس کلب بھی تھا۔ پہلے تینوں ہوٹل فور سٹار جبکہ چوتھا تھری سٹار تھا۔
سی آئی ڈی دوبئی پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (منظم جرائم یونٹ)امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو رواں سال کے آغاز میں اس کی غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔
اسے ملک بدر کرکے بنگلہ دیش بھیجا گیا تھا جہاں سے وہ ایک ہمسایہ ملک جانے اور نیا پاسپورٹ لے کر واپس دبئی آنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ اس کے گینگ کے دو دیگر ملزمان انور حسین اور الامین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
Source:Pakistan Media







