متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کرین آپریٹر کو60 میٹر کی بلندی پر دل کا دورہ پڑ گیا، دبئی پولیس کا دلیرانہ ریسکیو آپریشن

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے پیر کے روز بتایا گیا ہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے ایک ایسے کرین آپریٹر کو ریسکیو کیا گیا ہے جسے 65 میٹر کی بلندی پر کرین آپریٹ کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا تھا۔

دبئی پولیس میں ڈیفیکلٹ مشن یونٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ یحییٰ حسین محمد نے بتایا کہ کرین آپریٹر جیبل علی پورٹ پر ایک بڑی کرین پر ڈیوٹی پہ تھا۔

لیفٹیننٹ یحییٰ حسین کا کہنا تھا کہ ” آپریٹر بحری جہازوں سے کنٹینرز اتارنے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جب اسے دل کا دورہ پڑا، تاہم دبئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آپریٹر کو ریسکیو کر لیا”۔

انکا کہنا تھا کہ آپریٹر 65 میٹر اونچی کرین پر پھنس گیا تو اور یہ بلندی تقریبا 13 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔

ریسکیو ٹیمیں 65 میٹر بلندی پر پہنچیں اور آپریٹر کو ابتدائی طبی امداد دی اور اس کی حالت تھوڑی سنبھلنے کے بعد اسے نیچے لایا گیا اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ یحییٰ نے بتایا کہ  ” سب سے مشکل کام آپریٹرکو جلدی سے اور باحفاظت نیچے لانا تھا لیکن کرین کی لفٹ ٹوٹ چکی تھی جسے ہماری ٹٰیم نے خود ٹھیک کیا مینوئلی چلایا اور پھر آپریٹر کو پہلی منزل پر لایاگیا جہاں سے اسے سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا”۔

اس موقعے پر لیفٹیننٹ یحییٰ حسین نے تمام ٹیم اور پورٹ حکام کا کرین آپریٹر کو ریسکیو کرنے کے لیے مل کر کام پر شکریہ ادا کیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button