متحدہ عرب امارات

اسرائیلی کابینہ نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان امن معاہدے کی توثیق کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

اسرائیل کی کابینہ کی جانب سے پیر کے روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے کیے گئے سمجھوتے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اور اسرائیلی وزریر اعظم نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان بات بھی ہوئی اور دونوں کے درمیان جلد ایک دوسرے سے ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

پیر کے روز شیخ النہیان کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کر کے بتایا گیا کہ انکے اور نیتن یاہو کے درمیان علاقے میں امن کو تقویت دینے کے لیے اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔

مزید برآں، اسرائیلی کابینہ کی جانب سے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان 15 ستمبر کو ہونے والے سمجھوتے کی منظوری دی جانے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے سرکاری طور پر بیان جاری کرتے ہوئے شیخ النہیان کے ساتھ جلد ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم ملاقات کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

تاہم، مختلف ذرائع کے حوالےسے بات کی جارہی ہے کہ یہ ملاقات 18 سے 20 اکتوبر کے درمیان متوقع ہے۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button