متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اجنبی افراد کا سامان قبول نہ کیجئے ، حکام نے مسافروں کو خبردار کر دیا

خلیج اردو
04 اپریل 2021
دبئی : وہ تمام افراد جو متحدہ عرب امارات کا سفر کرنا چاہتے ہیں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجنبی افراد سے سامان لے کر نہ جائیں۔ کوئی بھی شخص کسی بھی طرح سے آپ کو اپنا سامان لے جانے کا کہہ دے گا تو وہ آُ کیلئے مسئلہ بنا دے گا۔

متےحدہ عرب امارات کے فیڈرل کسٹم اتھارٹی ایف سی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ اچھی نیت سے کسی کا سامان نہ لیجائیں جب تک آُپ کو معلوم نہ ہو کہ سامان میں کیا ہے۔

یہ حالیہ دنوں میں ایف سی اے کی جانب سے مسافروں کو سفری ہدایات کے سلسلے میں کہا گیا ہے۔ تاکہ وہ محفوظ سفر کو ممکن بنائیں اور وہ کسی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا نہ کریں۔

اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کو تاکید کی ہے کہ وہ سامان کی نوعیت کے بارے میں جانے بغیر کسی بھی طرح کا دوستوں یا رشتہ داروں کا سامان ساتھ نہ لے کر جائیں جب تک ان کو معلوم نہ ہو کہ اس میں کیا ہے۔

دنیا بھر کے تمام ممالک کی طرح یو اے ای کے کسٹم حکام نے بھی بہت سی ایسی اشیاء پر پابندی عائد کردی ہے جو متحدہ عرب امارات میں پرواز کے دوران مسافروں کو لے جانے کی اجازت نہیں۔ وہ سامان جو لے جانے کیلئے ممنوع ہیں وہ مسافروں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

ممنوعہ اور محدود اشیاء میں سے کچھ میں نشہ آور چیزیں ، جوئے کے اوزار / مشینیں ، نایلان فشینگ نیٹ ، سور کے نسل کے زندہ جانور ، سرخ روشنی کے پیکیج کے ساتھ لیزر قلم ، جعلی اور ممنوعہ کرنسی ، ممنوع اشاعتیں ، تصاویر ، مذہبی طور پر توہین آمیز یا غیر اخلاقی ڈرائنگز اور پتھر کے مجسمے ، بھنگ یا ستوں کے پتوں سمیت چبانے والے نشہ آور مادے شامل ہیں۔

مختلف جانوروں ، پودوں ، کھادوں اور کیڑے مار ادویات ، ہتھیاروں ، گولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد اور آتش بازی ، دوائیں ، منشیات اور طبی سامان اور آلات ، میڈیا اشاعت اور مصنوعات ، نئی گاڑی کے ٹائر ، سمیت مجاز حکام کی رضامندی کے بعد متعدد محدود اشیاء کو اجازت دی جاسکتی ہے۔ ٹرانسمیشن اور وائرلیس ڈیوائسز ، الکوحل مشروبات ، کاسمیٹکس اور ذاتی نگہداشت سے متعلق مصنوعات ، کچے ہیرے اور سگریٹ جو تمباکو سے تیار کیے جاتے ہو ، ممنوعہ اشیاء میں شامل ہیں۔

ایف سی اے نے زور دے کر کہا ہے کہ اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے مسافروں کو جرمانے ، قید کی سزا یا دونوں بیک وقت ہو سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے مسافروں سے متحدہ عرب امارات پہنچنے پر نقد رقم اور قیمتی اشیاء ظاہر کرنے کا بھی کہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اپنی دوائیں لانے والے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوائیوں کیلئے مصدقہ نسخہ ساتھ لے جائیں ، ایئر لائنز اور فارورڈنگ کمپنیوں کے جاری کردہ ایس او پیز اور ہدایات پر عمل کیا جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button