
خلیج اردو
04 اپریل 2021
کاہرہ : گلف کوآپریشن کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جی سی سی کے ممالک اردن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اپنے امن اور سلامتی کیلئے اردن کے تمام اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے الگ سے شاہ عبداللہ کیلئے مکمل سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری خبررساں ادارے وام نے رپورٹ کیا ہے۔
#الإمارات تؤكد تضامنها الكامل مع #الأردن و تأييدها و مساندتها التامة لكل ما يتخذه الملك عبدالله الثاني وولي عهده من قرارات وإجراءات من أجل حماية أمن الأردن و استقراره و صون مكتسباته.#وام https://t.co/WaQVUL3hsF
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) April 3, 2021
صدارتی امور کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قریبی اور تاریخی تعلقات دونوں برادر ممالک اور ان کی قیادتوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کا ہر مشکل میں ساتھ دیں ۔ متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ اردن کی سلامتی اور استحکام اس کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔
دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ شاہ عبداللہ امریکہ کا اہم شراکت دار ہے اور ان کو ہماری پوری حمایت حاصل ہے ۔
ایک ای میل میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم اردن کے حوالے سے مختلف اطلاعات کی قریبی پیروی کر رہے ہیں اور اردن کے عہدیداروں سے رابطے میں ہیں۔ شاہ عبد اللہ امریکہ کا ایک اہم پارٹنر ہے اور انہیں ہماری پوری حمایت حاصل ہے۔
Source : Khaleej Times







