
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں اس وقت سردیاں عروج پر ہیں، اور ایسے موسم میں فیملیز اور دوست احباب کیمپنگ کے لیے نکلتے ہیں اور اس موسم میں لوگوں کو اپنی گاڑیاں سڑکوں کے کناروں یعنی اطراف میں کھڑی کرتے اور ریت میں کیمپنگ کرتے دیکھنا کوئی حیران کن بات نہیں ہوگی۔ تاہم، پولیس کا کہنا کہ اس عمل سے ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ جاتےہیں۔
ام القواین امارات کے حکام کی جانب سے کار سواروں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ وہ امارات کی دو بڑی شاہراہوں کی سائیڈ پر گاڑی کھڑی کرنے اور پھر ریت میں کیمپنگ کرنے سے باز رہیں۔
ام القواین کی پولیس نے ام القواین بلدیہ کے ساتھ مل کر آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے کار سواروں کو امارات کی سڑکوں اور شیخ محمد بن زید ہائی ویز کے اطراف میں گاڑیاں کھڑی کرنے اور وہاں بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے۔
کیونکہ کارسواروں کے اس عمل سے ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اور اس مہم کا مقصد سڑکیں استعمال کرنے والوں کی سیفٹی اور امارات کی خوبصورتی کو بہتر بنانا ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے حکام نے دونوں ہائی ویز پر وراننگ سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں جن پر کار سواروں کو ایمرجنسی کے علاوہ کسی دوسری وجہ سے سڑکوں کے کناروں پر گاڑیاں کھڑی کرنے منع کیا گیا ہے۔
مزید برآں، عوام کو قوانین پر عمل کرنے اور پولیس اور بلدیہ سے تعان کی درخواست کی گئی
Source: Khaleej Times