متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 15 اینوٹس جن کی مثال نہیں ملتی وہ اس نومبر ہونے ہیں

خلیج اردو
08 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں جیسے ہی موسم معتدل ہوتا جارہا ہے تو ایسے ہی مختلف ایونٹس کا انعقاد پر زوروں پر ہے۔ دبئی رہائشیوں اور دنیا بھر سے سیاحوں کو مدعو کرتا ہے کہ وہ بہتر مقامات کی سیر کریںض اور یہان کی بہترین لائف اسٹائل کو انجوئے کریں۔ اس سال کے کلینڈر کو دیکھتے ہوئے وہ ایونٹس جن کا انعقاد ہوگا اور آُ شرکت کریں گے تو آپ کو بہت مزہ آئے گا۔

1) دبئی فٹنس چیلنج
دبئی میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے فٹنس چیلنج کا اعلان کیا گیا ہے جو 28 نومبر تک جارے رہے گا اور آپ اس سے نہ صرف یہ کہ صحت کو بہتر بنا کر مستفید ہو سکتے ہیں بلکہ آپ کیلئے مختلف اسپورٹس اینوٹن کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے نہ صرف آپ لطف اندوز ہون گے بلکہ آپ کی فٹنس بھی برقرار رہے گی۔

2) انڈین پریمر لیگ
انڈین پریمر لیگ زوروں پر ہیں اور آپ ان کے حتمی میچز دیکھ کر آپ کو تفریح کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیئے۔ آپ 9 نومبر کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھ سکتے ہیں اور بہترین کھیل کو دیکھ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔

3) پیرس میوزک فیصٹول 2020

نومبر 3 سے نومبر 5 تک جمیرہ بیچپر پیرس میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جو کہ انتہائی دیدہ زیب تھا۔ اس میں بہترین پرفارمس کی گئی جس میں گروگوری لیپس اور لونڈ اگوٹن نے بھی پرفارم کیا۔

4) اومیگا مون لائیٹ کلاسک
اس ایونٹ کا انعقاد 4 نومبر سے 6 نومبر تک کیا گیا ۔ یہ دنیا کا گلف کلب کا پہلا پروفیشنل ڈے اینڈ نائیٹ ٹورنمنٹ تھا جس میں پروفیشنل جیسے منجی لی ، جیورجیا ہال اور لاڈیا کو جیسے گلف کے ستاروں نے شرکت کی۔

05) بریک آؤٹ ڈی ایس بی
نومبر 6 کو منعقد ہونے والا روی ڈاؤن ٹاؤن بریک آوٹ ڈی ایک بی امارات کی نئی میوزک ، آرٹ اور کلچرل ایونٹ ہے۔ اس میں میں فلم سکریننگ ، ویژیول آرٹ السٹریشن ، گیمنگ کمپیٹین تھی جس میں لایلا کردان ، حمدان آل ابری ، لوبیٹو بریگنیٹ اور دیگر نے دم دار پرفارمنس دی۔

06) رونی اسکواٹ جاز کلب
دبئی میں اوپرا کے شائقین کیلئے نومبر 6 کو منعقد کی گئی رنگین شام کی تقریب نے مداحوں کو سحر میں جھکڑ لیا۔ یہ جاز کے سفر کا بہترین مظاہرہ تھا جو دیکھنے میں آیا ۔

07) اومیڈ دیجالیلی
نومبر 7 کو دبئی اوپرا ملٹی ایورڈ وننگ کمیڈین اومیڈ دجالیلی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو فلم مامامیہ 2 میں بھی کردار ادا کر چکے ہیں اور ویسٹ اینڈ لندن میں بھی جلوہ دیکھا چکے ہیں۔

08) دبئی ڈیزائن ویک
آپ کو اگر دنیا کے بہترین ڈیزائنر کے فن کو دیکھنا ہے تو دبئی میں 9 نومبر سے 14 نومبر تک ایک بہترین ہفتہ ہوگا کہ آپ کی خواہش پوری ہو۔ اس میں مختلف نت نئے پراڈکٹس دیکھنے کو ملیں گے اور انٹریر ڈائزائن کے ساتھ ساتھ فرنیچر ، ارکیٹیکچرز اور دیگر کے بہتےرین ڈیزائنزر کو دیکھنے کا موقع ملے گا اور ان کی بنائی ہوئی چیزٰیں خرید پائیں گے۔

09) ڈاؤن ٹاؤن ڈیزائن
نومبر 9 سے نومبر 14 تک مشرق وسطیٰ کے واحد ٹریڈ فائیر کا انعقاد ہوگا۔ یہاں ڈئزائننگ ، پینٹنگ اور دیگر ڈیزائن کی چیزیں خریدنے کا موقع ملے گا۔

10) گوبل گریڈ شو
نومبر 9 سے نومبر 14 تک دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ جو دبئی ڈیزائن ویک کا حصۃ ہے اس میں دنیا کا سب سے بڑا گریڈ شو ہوگا گا جو دنیا بھر کے مختلف گریجویٹ کو موقع دے گا کہ وہ اکھٹے ہوں اور مختلف ٹیکنالوجی اور دیگر چیزوں کی ڈیزائننگ کرنے کا موقع ملے گا۔

11) فلمنکو پیشن
نومبر 11 کو فلمینو پیشن کا نائیٹ منایئا جائے گا۔ اس میں فلمنکو ڈانس ، آرٹ سے بھرپور یورپی پروفیشنل فلمنکو ڈانسرز پرفارم کریں گے۔

12) Guy Manoukian & Ara Malikian
نومبر 12 کو یہ دبئی اوپرا میں ہوگا اور یہاں موزیشن ، کمپوزر اور پینسٹ گائے منوکین دبئی اوپرا میں پرفارم کرے گا۔ اس میں ایورڈ وننگ ارسا ملائیکین بھی پرفارم کریں گے۔

13) لافٹر فیکٹری
نومبر 12 سے نومبر 20 تک دبئی کی سب سے بڑی کامیڈی نائیٹ کی واپیسی ہے۔ اس میں دنیا کے بہترین کامیڈین کو مدعو کیا گیا ہے جس میں یارشیئر فنی مین ، ٹام ریگ لسورتھ ، مارکس بیڈمین جیسے پرفارمرز پرفارم کریں گے۔ نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا سمیت یورپی کامیڈین شامل ہوں گے۔

14) سوان لیک
نومبر 26 اور 28 کے درمیان دبئی اوپرا میں دی ماسکو سٹی بیلٹ کی جانب سے لائیو ارچسٹرا کا انعقاد ہوگا۔

15ٌ ) 20 نومبر کو مال آف ایمریٹس میں مشہور بھارتی کامیڈین کنال کامرا کے ساتھ لافٹر نائیٹ ہوگی۔ وہ اس وقت انڈیا اور برصغیر کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کامیڈٰن ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button