خلیج اردو
دبئی : دبئی میں منی ٹرانسپورٹ کمپنی سے 20 ملین ڈالر مالیت کا ہیرا چوری کرنے پر تین غیر ملکیوں کو پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
دبئی کورٹ آف اپلنٹ نے دبئی کریمنل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں مجرموں کو چوری شدہ ہیرے کی قیمت بطور جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
تفتیشی ریکارڈ کے مطابق مجرموں میں سے ایک ملزم منی ٹرانسپورٹ کمپنی کا ملازم تھا جس نے دو ساتھیوں کی مدد سے کمپنی کی تجوری سے ہیرے کا ٹکڑا چرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
تجوری میں موجود سرویلنس کیمروں کی پوزیشن کا تعین کرنے کے بعد ڈکیتی کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا تاکہ شناخت ہونے سے بچ سکے۔
جرم والے روز تینوں مجرموں نے ڈپلیکیٹ چابیاں استعمال کرتے ہوئے کمپنی میں داخل ہوئے اور ہیرا چرا لیا۔ چوری کے بعد انہوں نے اسے جوتے کے اندر چھپا کر باہر سمگل کرنے کی کوشش کی۔
دبئی پولیس نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے ہیرا برآمد کیا تھا۔ عدالت نے گرفتار ملزمان میں سے دو کو موجودگی میں اور ایک کو غیر حاضری میں پانچ سال قید کی سزا سنائی جنہیں سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔