خلیجی خبریں

خادم حرمین شریفین ، سعودی شاہ سلمان کالونیسکوپی کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیئے گئے ہیں

خلیج اردو
جدہ : سعودی عرب کے روئیل کورٹ نے سرکاری میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین ، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود گزشتہ ہفتے کالونیسکوپی کے بعد اتوار کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں۔

سعودی ٹی وی نے ایک ویڈیو کلپ میں 86 سالہ بادشاہ کو چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے آہستہ آہستہ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب شاہ سلمان جدہ شہر کے کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال سے نکل رہے تھے جہاں انہیں 7 مئی کی شام کو داخل کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں ایک وفد کو قریب دیکھا گیا ہے اور اس کا بیٹا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی نظر آیا ہے۔

 

اسلام کے مقامات مقدسہ کے نگہبان شاہ سلمان، ولی عہد اور نائب وزیر اعظم کے طور پر ڈھائی سال سے زیادہ عرصہ کام کرنے کے بعد 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک کے حکمران بن گئے تھے۔

انہوں نے 2020 میں مثانے کی سرجری کروائی تھی جبکہ مارچ میں ان کے دل کے پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرایا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button