متحدہ عرب امارات

دبئی: فیسٹیول سٹی مال میں 20 جولائی کو 3,000 مفت آئس کریم دی جائیں گی

خلیج اردو
دبئی کے شہریوں اور سیاحوں کے لیے اس گرمی میں خوش خبری ہے، کیونکہ دبئی سمر سرپرائزز مہم کے تحت فیسٹیول سٹی مال میں آئندہ اتوار، 20 جولائی کو ہزاروں مفت آئس کریمز تقسیم کی جائیں گی۔

مارکیٹ آئی لینڈ، جو فیسٹیول سٹی مال میں واقع ہے، انٹرنیشنل آئس کریم ڈے کے موقع پر صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک مفت آئس کریم فراہم کرے گا۔ اس منفرد پیشکش کے تحت ونیلا، چاکلیٹ اور پستہ فلیورز میں کل 3,000 اسکوپس دیے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ پیشکش صرف اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آئس کریم کا اسٹاک موجود ہے، لہٰذا شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بروقت مال کا رخ کریں تاکہ گرمی میں ٹھنڈک کے اس مفت تحفے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

واضح رہے کہ دبئی سمر سرپرائزز (DSS) کا یہ ایڈیشن 66 دنوں پر محیط ہے، جو 27 جون سے 31 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران شہر بھر میں خصوصی رعایتیں، مفت سرگرمیاں، لائیو تفریح اور عالمی معیار کے کھانوں کی پیشکشیں شامل ہیں، جو ہر عمر کے افراد کے لیے موسم گرما کو خوشگوار بنانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button