خلیج اردو
دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک بزرگ خاتون کو منشیات کی بڑی مقدار کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کسٹم حکام نے خاتون کے قبضے سے 8.3 کلوگرام کرسٹل میتھ برآمد کیا ہے۔ خاتون نے روئی میں لپیٹ کر اسے سوٹ کیس میں بند رکھا تھا۔
پولیس نے خاتون کے سامان کی تلاشی کے دوران معلوم کیا کہ اس نے ایئرلائن سے کہا تھا کہ دبئی سے ہوتے ہوئے اس کا بیگ اس کی رہائش تک پہنچائے۔ وہ ایک دوسرے ایشیائی ملک میں تھی۔
کیس دبئی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
دبئی کسٹمز میں محکمہ مسافر آپریشن کے ڈائریکٹر ابراہیم الکمالی نے کہا ہے کہ کسٹم حکام کو بین الاقوامی بہترین ٹولز کے مطابق سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کی تربیت دی جاتی ہے۔
Source: Khaleej Times