متحدہ عرب امارات

دبئی میں المستقبل پل بند ، متبادل راستہ اپنانا ہوگا

ڈی آئی ایف سی کے قریب المستقبل پل تین دن کیلئے بند رہے گا ،عوام متبادل راستہ اپنائے، آر ٹی اے

ڈبئی:(خلیج اردو) دبئی انٹرنیشنل فنانشل ڈسٹرکٹ( ڈی آئی ایف سی ) کے قریب واقع المستقبل پل کو تین دنوں کیلئے دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔

دبئی روٹ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے سوشل میڈیا پر روڈ اپڈیٹس میں بتایا ہے کہ المستقبل پل 72 گھنٹوں کیلئے دونوں اطراف سے آنے والی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بندش جمعرات کے روز صبح 7 بجے سے لے کر ہفتے کی شام 7 بجے تک رہے گی۔

آر ٹی اے نے عوام کو متبادل راستے کے طور پر دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا راؤنڈ اباوٹ اور سیکنڈ ذابیل اسٹریٹ اورالمستقبل اسٹریٹ کے ساتھ چوک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

 

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button