
دبئی:(خلیج اردو)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران جناب شیخ محمد بن بن راشد المکتوم سے وزارت ثقافت و نوجوانان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شیخ محمد نے وفد کو ایک قومی لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی ہے جو ثقافتی شعبے کی ترویج میں کردار ادا کریں تاکہ اس سے ملکی معیشت کو دوام ملے۔
اطلعت اليوم على خطط وزارة الثقافة بعد دمج ملف الشباب ضمن الوزارة … وزيرتين مميزتين نتوقع منهم الكثير .. الثقافة صناعة .. والثقافة اقتصاد .. والثقافة حضارة .. وبطاقة الشباب المتوقدة نتطلع أن تكون بلادنا منارة للمعرفة.. ومحضن للمواهب.. وقاطرة للتنوير .. pic.twitter.com/CGW6coq6eJ
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) August 26, 2020
شیخ محمد نے کہا کہ ہم ایک ایسے جدید نظام کے قیام کے خواہاں ہیں جو ہماری ثقافت کو عرب دنیا سمیت عالمی سطح پر نمایاں کریں۔
شیخ محمد نے بتایا کہ نوجوان ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔ ان کی بہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ ایک ایسا منصوبہ بنایا جائے جو نوجوانوں کی قابلیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ان کے امنگوں کی بہترین عکاسی کریں۔ ساتھ ساتھ ان کو باختیار بنانا بھی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ وہ لیبر مارکیٹ میں صلاحیتیں منوانے کیلئے تیار ہوں۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ نوجوان ہماری پالیسوں اور تضویراتی منصوبوں کا بنیادی جز ہے اورہماری کوشش ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو پہچان کرکے انہیں بہتر بنائیں تاکہ وہ ملک کے مستقبل کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار اشیاء اور جدیدیت کی طرف ہر قدم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
ملاقات میں شیخ محمد نے وزارت کے مختلف پروگرامز اور منصوبوں کا جائزہ لیااور اسے حکومت کی کورونا کے بعد کی پالیسیوں کے مطابق بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرثقافت و نوجوانان نورا بنت محمد آلکعبی اور وزیر مملکت برائے ثقافت و نوجووانان شمع بنت سہیل فارس آل مزوری نے قومی منصوبہ برائے نوجوانان پر شیخ محمد کو بریفنگ دی ۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مزید کہا کہ ثقافت میں جدت اور صنعتوں کی ترقی ہمارے معاشرے کو آگے لے جانے کیلئے بنیاد ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ذرئعے ہمارے نوجوان ہیں۔یہ ہمارا اثاثہ ہیں جو ملک کو کامیابی کی جانب گامزن کریں گے۔
Source : Khaleej Times