عالمی خبریں

ماں اور بیوی کو قتل کرنے کا دلخراش واقعہ

میں نے تمہاری ماں اور دادی کو قتل کیا، قاتل کا اپنے بیٹے کو فون

واشنگٹن:(خلیج اردو)امریکی میں بھارتی کھلاڑی نے اپنی ماں اور بیوی کو قتل کر دیا ہے جس کے بعد پولیس نے انہیں دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین چمپئین شپ میں بھارت کو پیتل کا تمغہ دلانے والے اقبال سنگھ نے اپنے بیٹے کو کال کرکے بتایا کہ میں نے آپ کی ماں اور دادی کو قتل کیا ہے پولیس کو بلاؤ تاکہ وہ مجھے پکڑیں۔۔

خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق جب پولیس نیوٹاؤن میں جائے وقوع پر پہنچی تو انہوں نے اقبال سنگھ کو خون میں لت پت پایا اور گھر کے اندر 2 لاشیں پڑیں تھیں۔پولیس نے دیکھا کہ اقبال سنگھ کو چوٹیں بھی آئیں ہیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا تاکہ ان کے زخموں کا علاج کیا جا سکے۔ .

62 سالہ اقبال سنگھ نےاتوار کے روز پنسلوانیا کے دلاور کاونٹی سے پولیس کو کال کرکے بھی جرم کا اعتراف کیا۔ جس کے بعد اب وہ پولیس کی حراست میں ہے جس پر فرسٹ اور تھرڈ ڈگری قتل کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔ مقتولین میں اقبال سنگھ کی بیوی جسپال کور اور ان کی ماں ناصب کور شامل ہیں۔

اقبال سنگھ نے 1983 کو کویت میں منعقدہ اشین اتھلٹک چمپیئن شپ میں بھارت کو تمغہ جتوایا تھا۔ حال ہی میں وہ ٹیکسی چلا کر گزربسر کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کے محرکات کا اندازہ لگایا جارہا ہے ابھی تک ایسی کوئی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہوئی جس کو بنیاد پر ملزم نے انتہائی اقدام اٹھایا ہو۔ پولیس کے مطابق قاتل کا سابقہ جرم کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں۔

 

Source: Khaleej Times

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button