متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 سیاحتی مقامات بند، 15 پر جرمانہ عائد

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہفتے کے دوران دبئی حکام نے 5 سیاحتی مقامات کو بند کردیا۔

جبکہ 15 مقامات پر جرمانے عائد۔

ان سیاحتی مقامات کو بند کرنے کا احکامات 16 جنوری سے 23 جنوری کے درمیان دیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بدولت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآؐمد کو یقینی بنانے کے لیے انسپیکشن مہمات کو تیز کر دیا گیا ہے۔

جیسا کہ دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے بھی منگل شاپنگ سنٹرز، دکانوں اور دیگر تجارتی مراکز کی انسپیکشن کےد وران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 14 کاروباری مراکز پر جرمانے عائد کر دیے۔

https://twitter.com/Dubai_DED/status/1353985810434052096?s=20

تاہم اس روز کسی دکان کو بند کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button