خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جو اعداد و شمار وہ جاری کرتے ہیں وہ حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔
حکام کی جانب سے اس وضاحت کی ضرورت تب پیش آئی جب ملک حکام کی جانب سے جاری کردہ بیانات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسسز اینڈ ڈٰیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹٰی کی جانب سے منگل کے روز بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم زور دیتے ہیں کہ ملک میں کورونا وبا سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ایک جامع نظام موجود ہے جو کہ بین الاقوامی اعلی معیار پر پورا اترتا ہے”۔
مزید برآں، حکام کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اعداد و شمار جاننے کے لیے سرکاری ذرائع سے روجوع کریں اور "اس وبا کو روکنے کے لیے کام کرنے والوں محنت پر سوال اٹھانے سے باز رہیں”۔
It has recently been noted that official statements announced by authorities have been questioned, and we emphasize that there is an integrated system to record all data related to the pandemic in accordance with the highest international standards.#TogetherWeRecover
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) January 26, 2021
Source: Khaleej Times







