متحدہ عرب امارات

دبئی سطوا میں مفت کھانا تقسیم کرنے والا ریستوران کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی پر بند کردیا گیا

(خلیج اردو ) دبئی سطوا میں مفت کھانا تقسیم کرنے والا ریستوران بند کردیا گیا ہے ۔ سطوا میں واقع ریستوران میں مفت کھانا تقسیم کرتے ہوئے لوگوں رش دیکھنے آیا ہے جس کی وجہ سے سماجی فاصلہ رکھنا ناممکن ہوگیا تھا ۔

دبئی میں ایک فٹنس سینٹر کو بھی کویڈ 19 کے خلاف کئے اقدامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ اس فٹنس سینٹر میں استقبالیہ پر سماجی فاصلوں کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا اور سینٹر کے اندر ماسک نہ پہننے کو نوٹ کیا گیا ہے ۔ دبئی انتظامیہ نے 578 سٹورز کا جائزہ لیا جن میں کویڈ 19 کے خلاف کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد کیا جارہا تھا ۔

دبئی انتظامیہ نے کویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کی سختی سے تاکید کی ہے ۔

دبئی میں انسپکشن ٹیم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ سٹورز ریستوران اور عوامی مقامات پر زیادہ افراد کے جمع ہونے اور اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button