متحدہ عرب امارات

دبئی میں اسکول کلینک قائم کردیئے گئے جنرل ہیلپ لاین کا قیام بھی عمل میں لایا گیا

اسکول دوبارہ شروع ہونے سے پہلے چار سو میڈیکل سٹاف کو تربیت دی گئی

(خلیج اردو ) دبئی میں اسکول کلینک قائم کردیئے گئے جنرل ہیلپ لاین کا قیام بھی عمل میں لایا گیا

اسکول دوبارہ شروع ہونے سے پہلے چار سو میڈیکل سٹاف کو تربیت دی گئی ہے ۔

یہ ہیلپ لائن والدین کو بچوں اور اساتذہ کے بارے بروقت معلومات فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی جس پر ہفتے میں 7 دن 24 گھنٹے معلومات فراہم کی جائے گی ۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی میں ڈاریکٹر کسٹمر ہیپینس ڈیپارٹمنٹ فاطمہ آل خاجہ نے کہا ہے کہ اسکولوں کی دوبارہ کھولنے میں بہت محنت شامل ہے اور طلباء کو دوبارہ خوش آمدید کہنے کے لئے دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور اسکولوں نے مل کر کام کیا ۔اس ہیلپ لائن سے والدین طلباء اور اسکول عملے کو بروقت معلومات حاصل کرنے میں آسانی پیش ہوگی ۔

آل خاجہ نے بتایا کہ اس ہیلپ لائن کے ذریعے کویڈ 19 کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی ۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button