متحدہ عرب امارات

دبئی: 20 کاروباری مراکز کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل در آمد کے لیے مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اور ان قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

حالیہ انسپیکشن کے دوران دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے 20 کاروباری مراکز کو کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وارننگ جاری کی ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعے ٹوئیٹ کرتے ہوئے دبئی کے محکمہ اقتصادیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ انسپیکشن مہم کے دوران 20 تجارتی مراکز کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر وارننگ دے دی گئی ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے سائن بورڈ نہ لگانا شامل ہے۔

تاہم اس مہم کے دوران اس بار کسی تجارتی مرکز پر نہ تو جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی مرکز کو بند کیا گیا ہے۔

مزید برآں، اس مہم کے دوران 649 کاروباری مراکز کو کورونا ایس اوپیز پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے پایا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button